حنیف عباسی

ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جاکر الیکشن لڑنا ہے۔ حنیف عباسی

راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا کر الیکشن لڑنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا تھا پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے، ہم نے کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جا کر الیکشن لڑنا ہے، ہم نے کارکردگی پر کام کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی ہمیشہ صفر رہی ہے۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو زندہ نہیں مر چکا ہے یہ پیپلز پارٹی والوں کو نظر نہیں آتا، اگر عوام کی خدمت کرتے تو آج الیکشن کیلئے اتنا ڈر نہ رہے ہوتے۔ وہ جو کہتا کہ جیل میرا سسرال ہے آج کل کہیں نظر بھی آرہا ہے، اس کا کچھ معلوم نہیں کہاں چلا گیا؟۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر نواز شریف کا استقبال کیا جائے اور نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں، نواز شریف کے دور میں ملک میں اتنی مہنگائی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں، فیصل کریم کنڈی

ملتان (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے