خواجہ آصف

ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جشن آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر ن لیگ متحرک نظر آتی ہے تو وہ پچھلے پانچ سال کی ثابت قدمی کا نتجہ ہے، آج سوا سال کی حکومت کے بعد عوام کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے قافلے کو اپنی منزل تک پہنچایا، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ چار سال کا سارا گند صاف کیا لیکن ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہم نے پی ٹی آئی حکومت کی بارودی سرنگوں سے ملک کو نکال کر سوا سال مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا لیکن وہ منصوبہ ناکام ہوگیا، عوام الیکشن میں ان سے 9 مئی کا بدلہ لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا دروازہ کھلا ہے لیکن نواز شریف کے لیے کوئی دروازہ نہیں کھلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے