احسن اقبال

ہم نے معیشت کے علاج کیلئے کڑوی دوائی کھائی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے ملکی معیشت کے علاج کیلئے کڑوی دوائی کھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس شخص نے کبھی یو سی نہیں چلائی اس کے سپرد ملک کردیا گیا، اور اس نے تجربے کرتے کرتے ملک کی تباہی کردی، ترقی کرتے پاکستان کو اناڑی کے سپرد کردیا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں آپ نے حکومت کیوں قبول کی، اگر معیشت کو اس حال پر چھوڑ دیتے تو عوام کا مستقبل بھی دم توڑ دیتا، ہم نے معیشت کے علاج کے لیے کڑوی دوائی کھائی، وہ معیشت جسے پی ٹی آئی چیئرمین آئی سی یو میں پھینک دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت آج اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، آج دوست ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے نہ مرغی اور نہ انڈہ دیا، اس نے صرف خواب دکھایا اور چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے