ہم آج جشن منا رہے ہیں اور بھارت میں لوگ مودی سے استفعیٰ مانگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے ہم جنگ نہیں چاہتے۔ عظمیٰ بخاری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ہر جگہ جشن اور یوم تشکر منا رہے ہیں اور بھارت میں لوگ مودی سے استفعیٰ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بھارتی میڈیا کی زبانوں سے جو آگ نکل رہی تھی وہ ہمارے شاہینوں نے ٹھنڈی کردی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے فرانس کے رفال وہ طیارے گرائے جو دنیا میں کوئی نہیں گرا سکا، اللّٰہ پاک نے افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام کو سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، مودی کو جو ڈان بننے کا شوق تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے