مہنگائی

گھی، گوشت، دودھ، دالوں اور چائے سمیت 27 اشیاء مزید مہنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی آئے روز بڑھ رہی ہے جبکہ روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی عام شہری کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے تحت ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا، دال مونگ 2 روپے 59 پیسے اور دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے، چائے کا فی کپ 39 پیسے اسی طرح دودھ، دہی، بیف اور مٹن بھی مزید مہنگے ہوگئے۔ مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے اور ڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت 2900 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے