ابراہیم رئیسی

گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے دی

کراچی (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفوض کردی۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لیے اعزاز ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، کوشش اور خواہش ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلق ہو۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔ ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کر کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کرچکا ہوں۔ ایرانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ ایرانی سرمایہ کار سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے