سیکیورٹی فورسز

گوادر میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

گوادر (پاک صحافت) گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں صبح 10 بجے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے ہلکے ہتھیار اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا تاہم فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث دہشتگرد اپنے مقاصد حاصل نہ کرسکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے