کچھ لوگ جذبات میں آ کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، سینیٹر تاج حیدر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ جذبات میں آ کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار اور دانشمندی کے راستے میں سے اب کسی ایک کاانتخاب کرنا ہو گا۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ دانشمندی کی بات کی جائے اور سیاسی قیادت بات چیت کرے، اچھا وقت ہے کہ ہم جذبات سے ہٹ کر دانشمندی کو اپنائیں، تمام جماعتوں سے درخواست ہے کہ قانونی راستہ اپنایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بھی چند نشستوں پر نشان کے مسائل تھے، پیپلز پارٹی کا نشان لیا تو ہم نے پارلیمنٹیرین بنائی ،وہ وکیل جو اس عمل میں شریک تھے وہ دوسری جماعت میں ہیں، ان وکلاء سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ قانونی راستہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟

واضح رہے کہ سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ الیکشن سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنی جس میں تجویز دی کہ فارم 45 کو واٹس ایپ کیا جائے ، 12 جنوری کو پیپلز پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اچھی تجویز ہے اسے مانا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے