محمد اورنگزیب

کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کیساتھ نیا معاہدہ ہوجائے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی بحران کو ایکسپورٹس میں اضافے سے حل کیا جا سکتا ہے، برآمدات بڑھانے کیلئے ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں سے سازگار ماحول فراہم کرکے ایکسپورٹ بڑھائی جاسکتی ہے۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر میڈیا نے نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے تاہم یہ سوال بھی اپنی جگہ ہے کہ نئے معاہدے کے بعد کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے