کورونا وائرس

کورونا کی تیسری لہر، اموات اور نئے کیسز میں واضح کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں واضح کمی آگئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مجموعی طور پر 30 ہزار 700 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 2 ہزار 512 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے  مصٓدقہ مثبت کیسز کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 220 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ میں 2 لاکھ 96 ہزار 364 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 یزار403 ، بلوچستان میں 23 ہزار 778 ، اسلام آباد میں 78 ہزار 969 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 186 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 414 ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے  ہزار 123 افراد نے اس وبا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں، اس طرح ملک میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 438 مصدقہ مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی۔  این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 48 افراد کی جان لے لی، اس طرح اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ مجموعی تعداد 19 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے