شیری رحمان

کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد بےضابطگیوں پر ادارے خاموش کیوں؟ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کورونا فنڈز میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد بےضابطگیوں پر ادارے خاموش کیوں ہیں؟ بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کورونا فنڈز میں بے ضابطگیوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت سے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کئی بار پوچھا، پارلیمان میں حکومت نے کبھی جواب نہیں دیا، دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شیری رحمان نے کورونا وائرس فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی حکومت نے  تاحال آڈٹ کے لئے مکمل اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی، جاری بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے