اجمل بلوچ

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں، انجمن تاجران پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کر دیا،  اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی، پشاور سمیت ملک بھر سے تاجر کل اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے، اور تاجرکل وزیراعظم آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجرانی پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں۔ اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آفس سیل سسٹم کا نفاذ نہ ممکن ہے، مشیر خزانہ جب سے آئے ہیں عوام اور تاجروں کو تباہ کر دیا ہے، عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ چھوٹے تاجروں کی سیل ٹیکس رجسٹریشن کا کام نہ ممکن ہے، 80 لاکھ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ  جب تک وزیر اعظم ہماری بات نہیں سنتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، سیلز ٹیکس جب ہم نے دینا نہیں تو ہماری رجسٹریشن کیوں ضروری ہے؟

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے