دھماکہ

کوئٹہ میں بم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کا تعین کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ دستی بم سے ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ایک رکشہ اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی پہنچایا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے