شیری رحمان

کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نےبتایا کہ  کراچی طوفان کی زد میں براہ راست نہیں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ  کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4 راتیں اور 4 دن جاری رہا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ  3 سال سے سندھ اور بلوچستان کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ فی الحال ساحل پر نہ جائیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے