نواز شریف

کاشت کار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔ نوازشریف

لاہور (پاک صحافت) قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ کاشت کار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کیا جائے، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس مزید کتنی مہنگی ہوگی؟ عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے؟۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو سولر پینل دیں، حکومت کا پیسا اس پر خرچ ہونا چاہیے۔ کاشت کار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے، آڑھتی اور مل والوں کے استحصال سے کاشت کار کو بچایا جائے۔

مسلم لیلگ ن کے قائد نواز شریف نے ہدایت کی کہ طلبہ کے لیے بائیک کی تعداد مزید بڑھائی، طلبہ کے لیے بائیک کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے، طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی زمہ داری ہے، عوام کے لیے بس کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے