آصف زرداری

کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی۔ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے، وقت کے ساتھ اور بہتری آئے گی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ سب کا مقصد ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس ملک کو اتحادی حکومت، اسٹبلیشمنٹ اور عدلیہ سب نے مل کر اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اس بحران سے نکالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے