کورونا

ملک میں کورونا وائرس، مزید 36 افراد لقمہ اجل، 935 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وبا کے وار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 36 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 935 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ مجموعی مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی ہے، جن میں 8 لاکھ 98 ہزار 944 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 32 ہزار 710 فعال مریض اپنے گھروں، کورونا سینٹرز یا اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک ہزار 995 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 25 جولائی تک ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔ 27 لاکھ 25 ہزار 240 افراد کی مکمل جب کہ ایک کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار 648 کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے