شہداء

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کے 23 شہداء کی نماز جنازہ ادا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگرد حملے کے 23 شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق درابن کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے