عامر میر

ڈراموں میں ڈانس کرنے والوں پر سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔ وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں ڈانس پر پابندی ،خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا رہی ہے، ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگا دی جائے گی، ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسرز کو سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ سیل کئے گئے کمرشل تھیٹرز نئے ڈرامہ قوانین کے نفاذ تک بند رہیں گے، پنجاب حکومت تھیٹر کے نام پر بیہودگی پھیلانے والوں سے بلیک میل نہیں ہوگی، فحاشی اور عریانی پھیلانے والے عناصر فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر دفاع: ایران کے ساتھ ہمارے تعاون کے بارے میں امریکہ کا رویہ غیر معقول ہے

پاک صحافت پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے