پاکستان چین

چین نے پاکستان کو چیری برآمد کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، چین نے پاکستان کو چیری برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے کا کہنا ہے کہ 12 سال سے زیر التواء معاملے کو حل کردیا گیا ہے، چینی کسٹم حکام نے کاشت اور سٹاک کی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو چیری برآمد کرنے کی اجازت دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے 90 باغات اور 15 پیک ہاوسز چیری برآمد کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ایگریکلچرل کمشنر ڈاکٹر گو وین لیانگ نے کہا تھا کہ پاکستان کو چیری کی ماحول دوست پیداوار پر توجہ دینی چاہیے، چیری کو ایئر کولنگ کے بعد پاکستان سے چین برآمد کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں نے زرعی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق 4 پروٹوکولز پر دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے