فیصل کریم کنڈی

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ٹائیگر فورس کا عہدہ نہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی تقرری کے معاملے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی پی ترجمان نے کہا کہ صوبے کے چیف سیکریٹری کا معاملہ ہے ٹائیگر فورس کا عہدہ نہیں، جو ایسے مانگا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقرری پر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خیبر پختونخوا حکومت کو چاہیے کہ وہ چیف سیکریٹری کے معاملے پر مرکز کو سمری بھیجے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سب کو یاد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں جب سندھ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی مانگا تھا تو کیا سلوک کیا گیا تھا۔ نواز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ بننے نہیں جارہی، ہم حکومت کو سپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے