عابد شیر علی

چیئرمین تحریک انصاف بہت جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے، عابد شیر علی

فیصل آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کے حواریوں نے جناح ہاؤس کو جلایا اور چیئرمین تحریک انصاف بہت جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کو عقل کل سمجھتا تھا، ان کے اور ان کے سہولت کاروں نے عدلیہ کے کچھ چہروں کا سہارا لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر تمام گھناؤنے کرداروں کو قوم کے سامنے لائیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کے گناہوں اور مہنگائی کا بوجھ ہم نے اٹھایا، مہنگائی کے باعث لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازش سے نقصان ہوا، اگست میں نواز شریف ملک میں ہوں گے، انتخابات میں چند ماہ رہ گئے ہیں، ملک کو پیروں پر کھڑا کریں گے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پوری قوم کو عیدالاضحیٰ کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے