پی پی چیئرمین

چمن دھماکہ، پی پی چیئرمین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چمن میں جلسے کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ  آئے روز دہشتگردی کے واقعات باعثِ تشویش ہیں، سلیکٹڈ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے چمن دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے چمن میں جلسے کے دوران ہونے والے  دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کے لیے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے