پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کیجانب سے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتیس اکتوبر بروز جمعہ صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے نے کہا ہے کہ اتیس اکتوبر جمعے کی نماز کے بعد صوبے بھر میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ہر ضلع کے احتجاج میں پارٹی کے ہزاروں کارکنان، پارٹی عہدیداروں سمیت ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز شرکت کریں گے۔

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور ملک کے کونے کونے سے یزید کی سرکار کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، عوام نے جس طرح ماضی میں ایوب خان اور اس کی مہنگائی کے خلاف تحریک چلائی اب اسی طرح عمران خان کی حکومت اور مہنگائی کے خلاف تحریک کے لئے باہر نکل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے