مرتضی وہاب

پیپلزپارٹی بیانات کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کی طرح صرف بیانات پر اکتفا نہیں کرتی بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جلد کراچی کی رونقوں کو دوبارہ بحال کریں گے اور مختلف جگہوں پر موجود پارکس کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے احکامات بھی جاری کئے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کے ایم سی پارک میں مزید پودے اور درخت لگا کر پارک کو مکمل بحال کرکے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سندھ حکومت شہر کے تمام پارکس کو بحال کرے گی شہری اپنے پارکس کو صاف ستھرا رکھیں، پارکس میں گندگی پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے کراچی سمیت سندھ بھر کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے