قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے  دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جس طرح بلوچستان میں سرپرائز دیا ، اس طرح پنجاب میں بھی ہماری پارٹی  سرپرائز دے گی۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) کا کارکن مایوس ہے اور جہانگیر ترین گروپ کو بھی اب تحریک انصاف میں پرانی حیثیت نہیں ملے گی۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں خراب کارکردگی کا تاثر بھی اب دور ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ روز قبل بلوچستان میں بھی سرپرائز دیا تھا، جہاں مسلم لیگ ن کے دو ناراض رہنماؤں ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے اپنی پارٹی سے علیحدگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔  اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے