قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر بحث کا آغاز ہوا تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ شکریہ کی تحریک پر بحث کی گئی پیپلزپارٹی سینٹرز نے خطابات میں ملکی استحکام کیلئے مل کر چلنے پر زور دیا۔

شیری رحمان بولیں تحریک انصاف رویہ بدلنے ملکی استحکام کیلئے مشورہ دے، بیانیہ بنانے سے ملک آگے نہیں بڑھتا اپوزیشن کو فراخدلی دکھانی ہوگی۔

جام سیف اللہ خان نے کہا ملک میں عدم برداشت کا ماحول پی ٹی آئی نے پیدا کیا پی ٹی آئی نے خود بلنڈرز کئے۔

ن لیگ سینیٹرز نے بھی بات چیت کا مشورہ دیا سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی قیادت کو ہتھکڑی میں دیکھ کر دکھ ہوتا لیکن مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے