پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں سے تیر چھن گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو ریٹرننگ افسران (آر اوز) نے آزاد امیدوار قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں سے تیر چھن گیا، پنجاب میں 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے باوجود انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں کیا گیا، جس کے بعد 3 قومی اسمبلی اور 4 پنجاب اسمبلی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے۔

ریٹرننگ افسران نے پارٹی سرٹیفکیٹ اور ٹکٹ کے باوجود پیپلزپارٹی کے پنجاب میں سات امیدواروں کو آزاد امیدوار قرار دے دیا۔ امیدواروں کو انتخابی نشان نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے