پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرادی

کراچی  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور گرادی، ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی طلعت مہیسر نے تحریک انصاف کو خیرآباد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔

واض رہے کہ پی ٹی آئی کو خیرآباد کہنے والے طلعت مہیسر رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ طلعت مہیسر اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے