پیٹرول

پیٹرول کی قیمت میں یکم جولائی سے بڑی کمی کا امکان

کراچی (پاک صحافت) پیٹرول کی قیمت میں یکم جولائی سے 30 سے 40 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں روس سے تیل آنے کے بعد پیٹرول کے نرخوں میں کمی آئے گی، ابتدائی طور پر پاکستان اور روس کے مابین 1 لاکھ بیرل تیل کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ مزید 7 لاکھ بیرل تیل آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق روس سے تیل لانے والا آئل ٹینکر پیور پوائنٹ اتوار کو کراچی کی بندرگاہ پہنچا تھا، 45 ہزار ٹن تیل کو پی آر ایل ریفائنری میں صاف کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق روس سے آنے والا تیل آئندہ 2 ہفتوں تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے