پیٹرول

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں ڈالر کی قیمت گرنے کے ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم سے 15 اکتوبر تک ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 19 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ نگران دور حکومت میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہوگا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جب سے اقتدار میں آئے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ گرنے سمیت وجوہات کے سبب پیٹرول کی قیمت 15 سے 19 روپے لیٹر کم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے