رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے بلے سمیت سیاسی میدان سے آؤٹ ہوگئی۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے بلے سمیت سیاسی میدان سے آؤٹ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گئے گڑھے میں جا گری اپنے کردار کی وجہ سے بلے سمیت سیاسی میدان سے آؤٹ ہوگئی، سینیٹ میں دوسری بار انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد منظور نہیں ہوگی۔

رانا ثنا نے پیپلزپارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی تقلید کی بجائے ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا موازنہ کریں اور سندھو کی سیاسی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود اپنے راستے بند کرلئے ہیں، 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، بانی پی ٹی آئی ٹولے نے پونے چار سالہ اقتدار میں لوٹ مار اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ ملک اور قوم کے لئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے