عظمی بخاری

پی ٹی آئی کے منہ کو اقتدار کا خون لگ چکا ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منہ کو اقتدار کا خون لگ چکا ہے ، یہ اب کسی کو بخشنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈلرز نے بتایا وہ ہدایات کہاں سے لے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف جو زبان استعمال کی اسے برداشت کیا گیا، طیارہ حادثے پرقوم سوگوار تھی لیکن پی ٹی آئی ٹرینڈچلوارہی تھی، عمران خان کاایجنڈا فتنہ اورفساد پیداکرناہے، یہ شہبازگل کاانفرادی فعل نہیں،پی ٹی آئی کاپالیسی بیان تھا۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کی بدمعاشی سےڈرنےوالےنہیں، عمران خان نےبچوں میں نفرت کابیج بودیا، ہیلی کاپٹر حادثے پر پوری قوم افسردہ ہے، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف زبان استعمال کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کابینہ

ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے رپورٹ کی روشنی میں سنگین غفلت کے مرتکب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے