شرجیل میمن

پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کی خواہش ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا ہے، عمران خان کی پوری سیاست محض جھوٹ پر مبنی ہے، فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ یہ لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو باہر سے فنڈنگ ہوئی، بھارت اور اسرائیل سے لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے رہے، عمران محض کرسی نہیں چاہتا، ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ناجائز مینڈیٹ سے حکومت میں آئے، عمران خان ایک احسان فراموش شخص ہے، عمران خان کسی اور ملک کے کہنے پر چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے