مراد علی شاہ

کراچی میں بھتہ خوری ختم ہوگئی ہے اور اب کبھی نہیں ہوگی، وزیر اعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری ختم ہوگئی ہے اور اب کبھی نہیں ہوگی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اب وہ زمانہ گیا، میں نے طالبعلمی کے دور میں دیکھاکوئی آتا اور کہتا دکانیں بند کرو تو بند ہو جاتی تھیں،کراچی کو اب کوئی بند نہیں کروا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے کراچی میں گلستان جوہر فلائی اوور کا دورہ کیا، اس کے علاوہ جوہر انڈر پاس کا معائنہ کیا اور گلستان جوہر فلائی اوور کو 23 مارچ تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کا مسئلہ ہے لیکن ساتھ ہی بھتہ خوری کے خاتمے کا دعوی بھی کیا۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے سیلاب کے حوالے سے کہا کہ اللہ کی طرف سے یہ آزمائش آئی، دوبارہ بھی آسکتی ہے، صوبے کے 95 فیصد حصے سے پانی نکال دیا ہے، کچھ علاقوں میں مسئلہ ہے، جب سیلاب آیا تو ہم نے ریسکیو اور بحالی کا کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک بھی پیسہ دے رہا ہے اور صوبائی اور وفاقی حکومت بھی، ایک گھر کے لیے تین لاکھ روپے دیں گے، سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے