سپریم کورٹ

پی ٹی آئی چیئرمین کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے اجزا کو پورا نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ذاتی مفاد سے متعلق درخواست 184/3 کے تحت دائر کی۔ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے مختلف مقدمات میں گرفتاری روکنے سے متعلق رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔ اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ثابت نہیں کر سکا کہ کونسا بنیادی حق متاثر ہوا اور یہ کیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے، ایک درخواست میں غیرمتعلقہ نہ سمجھ آنے والی مختلف استدعا کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے