بلاول بھٹو

ہمیں مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں، پوری دنیا کی جیت ہے اور معاہدہ ان انسانوں کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جی 77 پلس چائنا میں بہت سارے ممالک بلاشبہ ماضی میں ہونے والے وعدوں کی عدم تکمیل پر پریشان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ معاہدے میں لکھی جانے والی تحریر اس حوالے سے اہم ہے جو ممالک کو اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند بناتی ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے صرف ترقی پزیر ممالک ہی نہیں، ترقی یافتہ دنیا بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جی 77 پلس چائنا کے موجودہ سربراہ کے طور پر ہم چاہتے ہیں کہ معاہدے کے نکات پر عمل درآمد ہو جس کے لئے ہم نے “ڈیمیج اینڈ لاس” فنڈ قائم کیا ہے اور مالی مدد کی فراہمی کے لئے انتظامات کئے ہیں اور ہم نے متعین وقت میں اس سے منسلکہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے