اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف  (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیل پر سماعت مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 19 اکتوبر کو صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما  اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کے لیے صوبائی حکومت نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر پر 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔ تاہم اب ان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے