بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر ہی عوام چین سے بیٹھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوامی احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر ہی عوام چین سے بیٹھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمان میں حکومت کے خلاف موثر اپوزیشن کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں جنوبی پنجاب کے ایگزیگٹویز کا اجلاس ہوا جس کا آغاز سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعا سے ہوا۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے رہنماوں نے 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 فروری کا لانگ مارچ پاکستان پیپلزپارٹی کے مسلسل ہونے والے احتجاج کا ایک تسلسل ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے