احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت کیجانب سے عوام کو مہنگائی و بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا، عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسان اقبال نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول سمیت دیگر اشیاء مہنگی کرنے پر مہنگائی کا بدترین سونامی قوم پر ٹوٹنے والا ہے، حکومتی ارکان شائد کوئی نشہ کرتے ہیں کہ انہیں عوام کی مشکلات خوشحالی نظر آرہی ہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تین سالوں میں 15 ہزار ارب روپے کے قرضے لے چکی ہے اور اس کے عوض بھی عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری ملی ہے۔ ایسے میں فواد چودھری کا بیان کہ ہم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کر دیا عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائد حکومت میں موجود افراد کوئی نشہ کرتے ہیں جو انہیں عوام کی بیروزگاری نوکریاں، گھروں سے سرکتی ہوئی چھتیں پچاس لاکھ گھر لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے