احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کردیا، احسن اقبال

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو  نااہل ترین حکومت قرار یتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی خودمختاری کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنڈر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فاروق ستار اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئررہنما احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت پسند قوتوں کو اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ملک کے سفارتکار ٹوئٹ کررہے ہیں کہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، سفارتکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مطلب ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں 14 سیٹیں لیں لیکن کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہ کیا، پاکستان کے بڑے شہروں میں موثر بلدیاتی اداروں کا قیام ن لیگ کی ترجیح ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے