فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی آئین اور قانون کا مذاق اڑا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین اور  قانون کا مذاق اڑا رہی ہے ،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر معاملے پر آئین وقانون کے ساتھ کھڑی ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے آئین وقانون کے تحت استعفے منظور کئے تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے اسمبلی فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،اسمبلی قواعد کے تحت فلور پر استعفیٰ کے اعلان کو استعفیٰ تصور کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مہنگائی کے بڑھنے پر قوم کی طرح ہمیں بھی تشویش ہے ،ماضی کے حکمرانوں کی طرح مہنگائی پر تمسخر نہیں اڑا رہے، قوم کو چینی کم یا روٹی کم کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے، پیپلزپارٹتی اتحادی ہونے کے ناطے ہر حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے