سراج الحق

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے اور اسے مہنگائی کے مارے عوام کی بے بسی کا کوئی احساس نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے مارے ہوئے عوام پر ایک اور ظلم و زیادتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس اضافے کو فوری واپس لے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے