فائرنگ

نامعلوم دہشتگردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

پشاور (پاک صحافت) ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ آج مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے نواحی علاقے پلوڈھیری میں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سید علی رضا شاہ اور شاکر شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے