سعید غنی

پنجاب حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ بلاول بھٹو کو گرفتار کرسکے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نااہل و نالائق حکومت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو گرفتار کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب داخلے سے قبل اجلاس میں اسٹریٹجی پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت اجلاس میں والہانہ استقبال پر تمام پی پی رہنماؤں کو شاباش دی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کی طرف سے گرفتاریوں اور روکنے پر اسٹریٹجی طے کردی گئی ہے، پنجاب حکومت میں طاقت نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو خدشہ ہے پنجاب داخلے پر روکا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے دو افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے