پنجاب حکومت اس بار بھی ہمارے متاثرینِ سیلاب کا سہارا بنی، میئر پشاور

پشاور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے پشاور کے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی پیکیج بھیج دیا۔ میئر پشاور زبیر علی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مزیم نواز سے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی پیکیج کی درخواست کی تھی۔

پشاور کے میئر زبیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امدادی پیکیج کی کھیپ آج پشاور میں متاثرینِ سیلاب میں تقسیم ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ صحت پنجاب سٹی کونسل ہال میں امدادی پیکیجز تقسیم کریں گے۔

واضح رہے کہ میئر پشاور زبیر علی کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت متاثرینِ سیلاب کی امداد کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہے۔ پشاور کے میئر زبیر علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اس بار بھی پشاور کے متاثرینِ سیلاب کا سہارا بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے