مریم نواز

پاکستان کیخلاف سب سے بڑی سازش عمران خان خود ہیں۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اس وقت سب سے بڑی سازش عمران خود ہیں جو ملکی سالمیت اور امن و امان کو اقتدار کے حوس میں داو پر لگارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سب سے بڑی سازش عمران خان کی شکل میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جتنی بڑی سازش عمران خان کی صورت ہوئی ہے اتنی تو کوئی نہیں کرسکتا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس انسان کے پاس چار سال میں اپنی کارکردگی پر بات کرنے کے لیے چار سیکنڈ نہ ہوں تو اسے سازش اور مراسلے کی ضرورت پڑتی ہے۔ مریم نواز نے ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق کہا کہ میری اپیل کو دس ماہ ہوگئے لیکن نیب اب تک کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے