اقوام متحدہ

پاکستان کو بہت زیادہ فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو بحال کرنے کے لئے پاکستان کو بہت فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر میں پاکستان میں ہونے والے سیلاب کے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کو کہتا ہوں کہ پاکستان کو بہت فنانشل سپورٹ کی ضرورت ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کو موبلائز کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بحالی کیلئے مالی امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے