مریم نواز

پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اب معاشی قوت بنائیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اب معاشی قوت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں بلوچستان کے سیاسی رہنماوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحالی کا قومی منصوبہ انقلابی قدم ہے جس سے معیشت کو ترقی ملے گی، ملک کا معاشی استحکام، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں، مشکل ترین حالات میں شہبازشریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا۔ معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دل کی آواز ہے، بلوچستان کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان سے احساس محرومی دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے