ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے ڈنمارک کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا۔

تٖفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بےحرمتی روکنے کی جانب درست سمت میں قدم ہے، مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا سنگین عمل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے۔ وزیرِ انصاف نے کہا ہے کہ مقصد خاص طور پر عوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بےحرمتی کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے